• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صارفین پر 82ارب 69کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنیکی تیاریاں شروع

اسلا م آباد (خصوصی نمائندہ)بجلی صارفین پر مزید82ارب 69کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنیکی تیاریاں شروع ہوگئیں اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے درخواست موصول ہوگئی ہے۔نیپرا کو دی گئی درخواست میں 82 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کا کہا گیا ہے۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی ہے۔درخواست کے ذریعے کمپنیوں نے نیپرا سے اپریل سے جون 2020ء تک کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپیسٹی پرچیز پرائس کی مد میں 81 ارب 10 کروڑ روپے مانگے ہیں۔کمپنیوں نے آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 56 کروڑ 70 لاکھ روپے اور یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 2 ارب 27 کروڑ روپے مانگے ہیں۔نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اربوں روپے اضافی بوجھ بجلی صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست پر 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔

تازہ ترین