کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جلسوں سے تحریک انصاف کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یہ ممکن نہیں ہے کہ دیگر جماعتیں جلسے کریں اور پی ٹی آئی نہ کرے،محمد صفدر کے حوالے سے ادارے کی جانب سے ہونے والی پیش رفت قابل ستائش ہے لیکن قائداعظم کی بے حرمتی آئی جی کے واقعے سے بھی بڑا واقعہ ہے آئی جی سے سوال ہے اگر قائداعظم کی لحد آپ کے آباوٴاجداد کی ہوتی تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا اتنے اہم واقعہ پر قوم خاموش نہیں رہ سکتی تھی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جو ہوا قانون کے مطابق ہوا ان کے اس بیان کو کس تناظر میں لیا جائے۔