• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری لٹ گیا

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جبکہ تیسرے ملزم کا چہرہ فوٹیج میں واضح ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق شہری بھاگنے کی کوشش کرتا ہے تو مسلح ملزم اُسے پکڑ لیتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کو لوٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےجبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ 

تازہ ترین