• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی ایم کیو ایم کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل


بانی ایم کیوایم کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے بانی ایم کیوایم کا نام انتہائی مطلوب210 دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے تیار کی ہے۔

بانی ایم کیو ایم پر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ فہرست میں ایک ہزار 210 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب ملزمان میں سے 737 کا تعلق خیبر پختونخوا، 161 کا بلوچستان، 122 کا پنجاب، 100 کا سندھ اور 30 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب ملزمان میں سے 32 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

تازہ ترین