• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا ویب سیریز سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھیں گی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جلد ریلیز ہونے والی ایک ویب سیریز سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھیںگی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ثانیہ مرزا صحت کے مسئلے پر بنائی گئی ریئلٹی ڈیجیٹل ایم ٹی وی کی سیریز ’ایم ٹی وی نشیبد‘ میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

مذکورہ سیریز کو ٹی وی پر بھی نشر کیا جاتا ہے اور اس سیریز کا پہلا سیزن جنوری 2020 میں نشر کیا گیا تھا۔’اسی سیریز کے دوسرے سیزن کو بھی جلد نشر کیا جائے گا اور ثانیہ مرزا اس سیریز کے دوسرے سیزن کی پانچوں قسطوں میں دکھائی دیں گی۔

’ایم ٹی وی نشیبد‘ کے دوسرے سیزن کی کہانی بھارت میں کورونا کے باعث نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف بیماریوں اور خصوصی طور پر ٹی بی میں مبتلا افراد کی مشکلات کو دکھایا جائے گا۔

سیریز کی مرکزی کہانی ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے مسائل کے گرد گھومتی ہے جو کورونا کی وجہ سے اچانک لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے کئی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ثانیہ مرزا مشکلات میں گھرے اسی جوڑے کے مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی کھوج لگانے سمیت بھارت میں ٹی بی کے مرض پر بھی بات کریں گی۔

تازہ ترین