کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) نےحافظ حسین احمد کی جگہ اسلم خان غوری کو قائم مقام سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔اس بات کا فیصلہ گذشتہ دنوں منعقدہ مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں کیا گیا ہے ،سابق سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدکی جانب سے جمعیت کی پالیسی کے خلاف ٹی وی ٹاک شوز میں بات کرنے پر انکے عہدے سے معطل کیا گیا ہے اورجمعیت علماء اسلام (ف) کےمرکزی ناعب صدر مولانا سائیں عبدالقیوم کی سربراہی میں قائم 7 رکنی کمیٹی اس معاملہ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ دے گی۔