• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریل ”اُمید“ کی آخری قسط آج ”جیو“ پر دیکھیں

کراچی (محمد ناصر) عبداللہ کادوانی اور اسدقریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے ڈرامہ سیریل ”اُمید“ کی آخری قسط جمعہ کی شب 7 بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ محبت اور رشتوں میں آنے والی اونچ نیچ، دقیانوسی تصورات، گھر کی معاشی مشکلات، معاشرے کا ظلم، طلاق کا داغ اور اپنے بچوں سے جدا ہونے والی ماں کی آنکھیں نم کردینے والی اس کہانی کو مہر النسا مستقیم خان نے تحریر کیا ہے اور اس کہانی میں ہدایتکار زاہد محمود نے اپنی بہترین ڈائریکشن سے حقیقت کے رنگ بھرے ہیں۔ کئی برس کا وقفہ لینے کے بعد ”جیو انٹرٹینمنٹ“ کے اِس سیریل سے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کو دوبارہ شروع کرنے والی اداکارہ سدرہ بتول نے اس کہانی میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ ڈرامے کے اختتامی لمحات بھی تجسس سے بھر پور ہیں کیونکہ پہلی قسط سے ہی ”اُمید“ کا کردار بدقسمتی اور آزمائشوں میں اُلجھا رہا لیکن اُمید رشتوں کے حوصلے سے بندھی رہی۔ وہاں رمیز کی محبت نے کی جب ”بے وفائی“ تو پھر وقت نے دکھائی اولاد سے جدائی۔ کیا کوئی سن پائے گا ایک ماں کی دُہائی؟۔ بے بسی کے اِن لمحوں میں پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ”اُمید“ کو محراب سے ملا کر کیا ممتا کے آنچل کو دیں گے قرار؟۔ یہ تمام احوال اس سیریل کی آخری قسط میں دکھایا جائے گا۔ ڈرامے کے اہم کرداروں میں سدرہ بتول، کاشف محمود، ارم اختر، فرحان علی آغا، سارہ سیف، عاصم محمود، ساجد شاہ، افشاں قریشی، حمیرہ بانو، شجیر الدین، عمران پٹیل، سیما خان، حنا رضوی، نعیم ملک، حنا قریشی، صبا خان اور تسنیم انصاری شامل ہیں۔

تازہ ترین