• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے سائبر کرائم کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سائبر کرائم سرکل کا ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عرفان خان کبھی سندھ پولیس کا جعلی اے ایس پی اور کبھی ایف آئی اے کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر بن کر شہریوں کو بیوقوف بناتا تھا ،گرفتار ملزم نے ایف آئی اے کی جعلی آئی ڈی اور دفتر بھی بنا رکھا تھا ،گرفتار ملزم لوگوں کو ڈرانے کے لئے اپنی اہلیہ کو ایڈیشنل سیشن جج کے طور پر متعارف کرایا کرتا تھا،ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائس اور یو ایس بی سے کئی متاثرین کا ریکارڈ مل گیا ہے ، ملزم کے قبضے سے مختلف بینکوں کے چیک، بینک اسٹیٹمنٹ بھی مل گیا ہے۔

تازہ ترین