آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ ربیع الثانی1442ھ 30؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعید اجمل کی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل کی صاحبزادی حرمین کی سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سابق اسپنر سعید اجمل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی صاحبزادی حرمین کی سالگرہ کی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔

سعید اجمل کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں وہ اپنی صاحبزادی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں بوسہ دے رہے ہیں جبکہ حرمین نے سالگرہ کی مناسبت سے خوبصورت لباس اور ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ اگلی تصویر میں حرمین کیک سامنے رکھ کر کسی سوچ میں مبتلا نظر آرہی ہیں، اس کے علاوہ سعید اجمل نے ایک فیملی فوٹو بھی شیئر کی جس میں اُن کے گھر کے تمام مرد حضرات موجود ہیں۔

سعید اجمل نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے دل حرمین کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ Family, Birthday اور Daughter بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ نے بھی سعید اجمل کے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری رانی حرمین کو سالگرہ مبارک ہو اور آپ ہمیشہ خوش رہو۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید