• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور زیادتی کیس، ملزم 3؍ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سکھر (بیورو رپورٹ) کشمور میں 4سالہ بچی علیشا اور اس ماں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم خیرﷲ عرف خیرو بگٹی کو کشمور پولیس نے انسداد دہشت گردی شکارپور کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق شکارپور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم خیرﷲ عرف خیرو بگٹی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کشمور پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم خیرﷲ عرف خیرو کو گزشتہ روز کشمور کے علاقے بخشاپور سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران گرفتار ملزم خیرﷲ عرف خیرو بگٹی کی فائرنگ سے نشاندہی کیلئے لائے گیا ملزم رفیق ملک ہلاک ہوگیا تھا۔

تازہ ترین