• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور، پولیس کو خراج تحسین خواتین بھی سڑکوں پر آگئیں

سکھر (بیورو رپورٹ) کشمور پولیس کی بہترین پیشہ ورانہ خدمات اور بچی اور اس کی ماں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خواتین بھی پولیس کی حمایت میں سڑکوں پر آگئیں۔ سماجی تنظیم کی رہنما شائستہ کھوسو کی قیادت میں کشمور پولیس کی حمایت میں سکھر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ خواتین نے ہاتھوں میں معصوم بچی علیشا کی تصاویر کے پوٹریٹ اور ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ کی تصویر پر مبنی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

تازہ ترین