• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، خواجہ آصف کی اہلیہ ،بیٹے سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ

لاہور(نمائندہ جنگ)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی اہلیہ ،بیٹے اورسابق مئیر سیالکوٹ سمیت9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزمان نے سرکاری زمین غیر قانونی طور پر سوسائٹی میں شامل کرکے قومی خزانے کوساڑھے 6کروڑ کا نقصان پہنچایا۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ملزمان کے خلاف سرکاری خزانے کو مجموعی طور پر 7کروڑ 80لاکھ روپے نقصان پہنچانے پر ریفرنس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجا تھا ۔

تازہ ترین