تہران (جنگ نیوز )ایران نے رواں برس اگست میں عسکریت پسند تنظیم القاعدہ کے رہنما عبدﷲ احمد عرف المصری کی دارالحکومت تہران میں ہلاکت کی تردید کی ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے خبر دی تھی کہ شدت پسند تنظیم القاعدہ کے نائب کمانڈر عبداللہ احمد عبدﷲ کو تہران میں ایک اسرائیلی ایجنٹ نے امریکہ کی درخواست پر گولی مار دی تھی۔ ایران کا کہنا ہے کہ ملک میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے کوئی ʼدہشت گرد موجود نہیں ہیں۔