• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران اور تھانہ اُرمڑ کے ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ٹیلہ بند کے رہائشی نے بغیر لیڈی پولیس گھرپرچھاپہ مارنے پر پولیس افسران اور تھانہ اُرمڑ کے ایس ایچ او کےخلاف مقدمہ درج کرنے کےلئے پشاور کے ایڈیشنل اینڈ سیشن سید شوکت اللہ کی عدالت میں 22اے کی درخواست دائر کردی جبکہ عدالت نے 21نومبر تک جواب مانگ لیا۔عدالت نے درخواست گزار عبد الرحمان ساکن ٹیلہ بندپشاور کی 22اے کی درخواست پر سماعت کی تو اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ تھانہ اُرمڑ کے ایس ایچ او نے اعلیٰ افسران کی ہدایات پر درخواست گزار کے گھر پربغیر لیڈی پولیس چھاپہ مارا اور گھر سے مبینہ طورپر 7لاکھ اور10 تولہ سونابھی لے گئے جس کے بعد درخواست گزار نے پولیس حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیالیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے عدالت سے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایس ایچ او تھانہ اُرمڑ سمیت اعلیٰ پولیس افسران کےخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرنیکی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے ایس پی کمپلینٹس سے جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین