• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری کو سپر دِ خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر فلم ڈائریکٹر اقبال کاشمیری کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اُن کی لاہور کے بدھو کا آوا قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اقبال کاشمیری گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

اقبال کاشمیری گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

اقبال کاشمیری نے سوگوران میں 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

معروف ڈائریکٹر اقبال کاشمیری نے بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ٹیکسی ڈرائیور بنائی تھی جو 1970ء میں ریلیز ہوئی جو اپنے دور کی سپر ہٹ فلم تھی۔

اقبال کاشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والی مقبول فلموں میں 'بلیک وارنٹ'، 'رنگیلے جاسوس' اور 'سستا خون مہنگا پانی' شامل ہیں۔

تازہ ترین