• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Spain4years Old Daughter Killed By Pakistani Mother
شفقت علی رضا... بارسلونا کے نواحی علاقے ’’سانت بوئی‘‘ میں پاکستانی ماں نے اپنی 4سالہ بیٹی بسمہ کو گلہ دبا کر ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک ماں نے اپنے 3بیٹوں کے سامنے 4سالہ بیٹی کو گلہ دبا کر ہلاک کر دیا۔ملزمہ کے 11سالہ بیٹے نے پولیس کو فون کرکے واقعے کی اطلاع دی۔

سانت بوئی کی گلی ’اونسے دے ستمبرے‘ میں پیش آنے والے اس لرزا دینے والے واقعے کی جائے وقوع پر جب پولیس پہنچی تو تب بچی کا باپ بھی وہاں موجود تھا، پولیس نے بچی کی لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ملزمہ کے بچی کے علاوہ بھی 3بیٹے ہیں جو وقوعے کے وقت گھر میں موجود تھے اور ملزمہ ان کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نفسیاتی مریضہ ہے اور اس کے رویے کے بارے میں محلے داروں اور پولیس کو پہلے سے اطلاع تھی۔

پڑوسیوں کے مطابق ملزمہ کبھی چلانا شروع کر دیتی تھی اور کبھی اونچی آواز میں گانے لگ جاتی تھی۔6 افراد پر مشتمل یہ خاندان سانت بوئی میں عرصہ دس سال سے مقیم تھا۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے کے رونما ہونے سے اسپین کی سماجی اور فلاحی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔
تازہ ترین