• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے لاہور قلندرز اس سال کی چیمپین ٹیم بنے گی، رائے تیمور بھٹی

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کہتے ہیں کہ امید ہے لاہورقلندرز اس سال کی چیمپین ٹیم بنے گی۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے قلندرز کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز نے بہترین کھیل سے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا فائنل پورے ملک کے کرکٹ شائقین کے لیے تحفہ ہے۔

وزیر کھیل پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوروناوائرس نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو متاثر کیا لیکن پی ایس ایل رونقیں واپس لے آیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث شائقین ٹی وی اسکرین پر محظوظ ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے دی اور پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی 157 رنز پر ہی سانس اکھڑ گئی، پوری ٹیم 5 گیندوں قبل ہی پویلین لوٹ گئی۔

تازہ ترین