جہلم میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 3خواتین سمیت 4افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
واقعہ جہلم کے نواحی علاقے ڈھوک اعوان میں پیش آیا جہاں محمد مطلوب نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بھابھی، بھتیجی اور بھابھی کی والدہ سمیت 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ،جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔