کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار کرکٹرز محمد عامر، عثمان شنواری، سہیل تنویر اور اعظم خان کو لنکا پر یمیئر لیگ کے لئے این او سی جاری کردی ہے۔ ان کرکٹرز کو این او سی ڈومیسٹک کوچز کی منظوری کے بعد جاری کی گئی ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے۔
آئی ایم ایف کا 4 رکنی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا، تکنیکی مذاکرات کا آغاز آج ہی ہوگا۔
اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت کر دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے 2 روزہ دورۂ آذربائیجان کے حوالے سے آج کی مصروفیات سامنے آ گئیں۔
پاکستان کو بھارت سے شکست پر سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا طوفان آ گیا۔
کراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17 ملکوں کے 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بناء پر آف لوڈ کر دیا گیا۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر نیوٹرل قرار داد پر ووٹنگ آج ہو گی۔
سینیگال سے انسانی اسمگلنگ کے لیے پہنچے 3 نوجوانوں سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 5 کو کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی حراست میں دے دیا گیا۔
حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے کہا ہے کہ جب تک 620 فلسطینی رہا نہیں ہو جاتے اسرائیل سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ میرے مستعفی ہونے سے یوکرین میں امن آتا ہے تو عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔
نیو ہورائزن یوتھ سینٹر میں، ہولی اور اس کی ٹیم کو ہر روز نوجوانوں کو دور کرنا پڑتا ہے کیونکہ بہت ساری پناہ گاہیں بھری ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل ہونے اور سولہ اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کردی۔
فریڈرک مرٹز کا تعلق سابق جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی جماعت سے ہے، مگر انہوں نے مرکل سے مختلف پالیسیاں اپنانے کا اعلان کیا ہے۔
ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس نے اتوار کی شب بھی اسپتال میں گزاری جہاں انکی حالت نازک ہے۔
اپنی گرفتاری کے بعد ابتدائی تین دنوں تک، جوڑے نے اپنے بچوں کے ساتھ ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے رابطہ قائم رکھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں وزارت داخلہ کی طرف سے رکھا گیا ہے اور انہیں ان کی خیریت کا یقین دلایا جا رہا ہے تاہم، بعد میں بات چیت بند ہوگئی اور ان کے بچوں نے اس وقت سے ان سے کچھ نہیں سنا۔
این ایچ ایس انگلینڈ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اوسطاً 1,160 مریض روزانہ نورو وائرس کےساتھ ہسپتال پہنچے جو سابقہ ہفتے کے مقابلے میں 22 فیصد زائد شرح ہے گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ شرح یومیہ 509 ریکارڈ کی گئی تھی۔