آپ آف لائن ہیں
جمعہ یکم جمادی الثانی 1442ھ15؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جسٹس قاضی فائزکیس،فریقین اضافی معروضات جمع کراسکتےہیں،سپریم کورٹ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک کی استدعا پر 8 دسمبر تک ملتوی کر دی، جسٹس عمر عطابندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں، آپ کو بعد میں سنیں گے ، عدالت نےسینئر قانون دان عابد حسن منٹو کی درخواست الگ کردی ، نظر ثانی اپیلوں پرسماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے کی، عدالتی نوٹسز پر حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان پیش ہوئے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی درخواست گزار کی حیثیت میں حاضر ہوئیں۔منیر اے ملک کی جگہ وکیل رشید رضوی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ منیر اے ملک کے نائب وکیل میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، منیر اے ملک نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور عدالت سے 4 ہفتوں کا التوا مانگا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے بینچ کو بتایا کہ اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔معاملے میں فریق نہ ہونے کے باوجود میرا نام بار بارلیا گیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے سرینا عیسیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں آپکو بعد میں سنیں گے، جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل حامد خان کو کہا کہ آپ 4 فریقین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔آپ نے اپنی درخواستوں میں اضافی گرائونڈز شامل کیے ہیں،عدالت آپکی اور بیگم صاحبہ کی درخواستوں پر بعد میں سماعت کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید