• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کھیلوں سے وابستہ پلیئرز بھی پی ایس ایل بخار میں مبتلا


پی ایس ایل فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہیں، تاہم اس دلچسپ فائنل کے لیے مختلف کھیلوں سے وابستہ پلیئرز نے بھی اپنی اپنی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 کراٹے پلیئر کلثوم ہزارہ نے کہا کہ وہ کراچی میں رہتی ہیں لیکن دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہی ہیں۔  

 رستم پاکستان انعام بٹ فواد رانا کو بھنگڑا ڈالتے دیکھنا چاہتے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ کراچی کنگز کے بابر اعظم میچ میں سنچری اسکور کریں۔

دوسری جانب رستم پاکستان انعام بٹ کے گھر میں بھی آج کرکٹ کا ماحول ہے۔

انعام اور والدین کرکٹ تو ایک ساتھ کھیل رہے ہیں لیکن انعام لاہور قلندرز کے ساتھ اور والدین کراچی کنگز کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین