• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق و سعودی عرب کے درمیان عرعر سرحد 30 سال بعد دوبارہ کھول دی گئی

عراق اور سعودی عرب کےدرمیان صحرائی عرعر بارڈر 30 سال بعد دوبارہ کھول دیاگیا۔ 

بغداد بارڈر کمیشن کے مطابق عرعر بارڈر کو عوام اور کارگو سروس کیلئے آج سے کھول دیاگیاہے، بارڈر کھولنے کیلئے عراقی وزیرداخلہ، بارڈرکمیشن سمیت اعلیٰ عراقی حکام بارڈرپرپہنچے۔


عرعر بارڈر کھلنےکے انتظارمیں صبح سے کارگو ٹرکوں کی لمبی قطار بھی موجود تھی۔ یہ سرحدی کراسنگ سامان اور  لوگوں کے آنے جانے کے لیے تیس برس بعد کھولی جارہی ہے۔

اسے 1990 میں سعودی عرب نے سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کی جانب سے کویت پر قبضے کے بعد  سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد بند کردی تھی۔

تازہ ترین