• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نےعراق سےامریکی انخلاء کےنتائج سے خبردار کردیا

ریاض (شاہد نعیم/جنگ نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان آل سعود کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک عراق سے امریکی افواج کا کوچ نہیں چاہتا۔ امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک CNN سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو اندیشہ ہے کہ امریکی انخلا کے نتیجے میں مشرق وسطی کم محفوظ ہو جائے گا۔ سعودی وزیر خارجہ کے مطابق خطے میں امریکی موجودگی نے "داعش" قلع قمع کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ امریکی وجود اس دہشت گرد تنظیم کی واپسی روکنے کی کنجی تھی۔ سی این این کے ساتھ خصوصی گفتگو میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ "امریکا نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کا قابل اعتماد حلیف ہے۔ یہ ہی معاملہ (صدر ڈونلڈ) ٹرمپ کی انتظامیہ کا ہے۔ ہم صدر ٹرمپ، وزارت خارجہ اور پینٹاگان کے ساتھ بہت قریب رہ کر کام کر رہے ہیں۔ ہم علاقائی سیکورٹی میں رابطہ کاری انجام دے رہے ہیں۔ اس وقت 3000کے قریب امریکی فوجی سعودی عرب میں موجود ہیں"۔ بن فرحان کے مطابق امریکی انخلاء سے "داعش" کی واپسی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ "داعش" کی شکست بڑی حد تک بین الاقوامی اتحاد کی مرہون منت ہے جس میں امریکا بھی شامل ہے۔
تازہ ترین