• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، قصور گیس پائپ لائن ’پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پراجیکٹ‘ کہلائے گی


کراچی تا قصور گیس پائپ لائن بچھانےکیلیے پاک روس ٹیکنیکل کمیٹی کے مذاکرات ہوئے، جس میں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کانام "پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پراجیکٹ" رکھ دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور روس کا 2015 کے معاہدے میں ترمیم کے لیے معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گیس لائن منصوبے پر عملدرآمد پاکستان میں خصوصی کمپنی کے ذریعے کرنے پر اصولی اتفاق ہوا ہے۔


وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ خصوصی عملدرآمد  کمپنی میں پاکستان اور روس کی نمائندگی ہوگی۔

 اعلامیہ کے مطابق گیس پائپ لائن منصوبےکے لیےخصوصی طور پر قائم کمپنی میں پاکستان کاحصہ زیادہ ہوگا۔ منصوبے کے لیے کوئی خود مختار گارنٹی درکار نہیں ہو گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے میں روس 26 فیصد، پاکستان 74 فیصد سرمایہ لگائے گا۔ بڑی روسی کمپنیاں اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔

تازہ ترین