کراچی سے لاہور تک نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاملے پر پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی وزارت توانائی کے وفد نے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز سے مذاکرات کیے، جبکہ روسی حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات کل بھی جاری رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کراچی سے لاہور گیس پائپ لائن کی تعمیر جنوری میں شروع کرنا چاہتا ہے، کراچی سے لاہورتک گیس پائپ لائن 1122 کلو میٹر طویل ہوگی، گیس پائپ لائن پر لاگت کا تخمینہ 2ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائپ لائن سےکراچی سےلاہور 1.2ارب مکعب فٹ گیس یومیہ ترسیل ہوسکے گی۔