بولان کےعلاقے میں متاثرہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا، کوئٹہ سمیت صوبے کے چاروں اضلاع کو سات روز بعد گیس سپلائی مکمل بحال کردی گئی۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بولان کےعلاقے بی بی نانی میں سیلاب سے متاثرہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت اور بحالی کا کام گزشتہ تین روز سے جاری تھا۔
گزشتہ رات ایک متاثرہ لائن کی مرمت کے بعد آج دوسرے پائپ لائن پر بھی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد کوئٹہ، پشین،مستونگ اور قلات کو گیس سپلائی بحال کردی گئی ہے۔
بولان کےعلاقے میں سات روز قبل دو گیس پائپ لائنیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھیں ،پائپ لائنیں بہہ جانے سے کوئٹہ کو جزوی اور مستونگ،پشین،قلات اور زیارت کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔
مرمت اور بحالی کے دوران گیس کی بندش کےباعث زحمت پر سوئی گیس حکام نے صارفین سے معذرت کی ہے ۔