• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرغرباء میں گرم کپڑے تقسیم

کوئٹہ (آن لائن )وزیراعلیٰ بلو چستان میر جام کمال خان اور صوبائی وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے غرباء میں گرم کپڑے تقسیم کئے گئے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران غرباء میں کپڑے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور میر ضیاء اللہ لانگو کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم اے نے باچا خان چوک کے علاقے میں مزدوروں اور غرباء میں گرم کپڑے اور دیگر اشیاء تقسیم کی اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطاء اللہ مینگل،ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل طارق اور محکمہ کا دیگر عملہ موجود تھا اس موقع پر ڈائریکٹر عطاء اللہ مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے غرباء میں گرم کپڑے ودیگر اشیاء تقسیم کی جارہی ہے اس حوالے سے موسم سرم کے دوران غرباء ومستحق افراد میں گرم کپڑے کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا محکمہ اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں غرباء اور مستحق افراد میں گرم کپڑے سمیت دیگر سامان تقسیم کریں گی اس فیصلے کامقصد لوگوں کو موسم سرما میں امداد فراہم کرنا ہے ۔ 
تازہ ترین