• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، MCL کے گریڈ 19 اور 17 کے دو افسران کو ہٹا دیا گیا

کمشنر لاہور کی ہدایت پر ایم سی ایل کے گریڈ 19 اور 17 کے دو افسران کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف ایم او ریگولیشن لاہور زبیر وٹو کو خدمات سے ہٹایا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 کے اختر حسین چوہان ڈی ایم او کے خلاف ڈسپلنری ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ذمے داریوں سے غفلت اور تجاوزات نہ ہٹائے جانے پر زبیر وٹو کو ہٹایا گیا اور غیر قانونی عمارات کی تعمیر کے خلاف ایکشن نہ لیے جانے پر افسران کو ہٹایا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ زبیر وٹو، اختر چوہان اور ریگولیشن انسپکٹر کے خلاف شکایات ملی تھیں۔

تازہ ترین