• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’آل پاک ڈرامہ پیج‘ کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے جنت مرزا کی ایک ڈانس کرتے ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں وہ سفید رنگ کی خوبصورت فراک پہنے ہوئی ہیں، ہاتھوں میں مہندی بھی لگی ہوئی ہے، اس کے علاوہ میک اپ کے ساتھ ہی انہوں نے بھاری جیولری بھی پہن رکھی ہے۔


ویڈیو میں جنت مرزا بالی ووڈ کے مشہور گانے ’سونا کتنا سونا ہے ‘پر اپنے ایک کزن کے ہمراہ شاندار ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اپنی فیملی کی شادی میںکزن کے ہمراہ ڈانس کررہی ہیں۔‘

جنت مرزا کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں اور ناقدین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنت مرزا نے اسی سفید لباس میں اپنی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی تھیں، جسے دیکھ کر اُن کے مداح کہہ اُٹھے کہ ’آپ کو اتنا سوہنا کیوں رب نے بنایا۔‘

خیال رہے کہ جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ہی اُن کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی تصدیق شدہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین