• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حویلیاں طیارہ حادثہ، تکنیکی عملہ ذمے دار قرار ، رپورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں حویلیاں طیارہ حادثہ کیس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی 207صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی ہے جس میں اے ٹی آر طیارہ حادثے کا ذمہ دار پی آئی اے کو قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے ڈائریکٹر سیفٹی منیجمنٹ پی آئی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں حویلیاں میں پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سول ایوی ایشن نے چار سال بعد تحقیقات مکمل کرلیں۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے 207 صفحات پر رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار اے ٹی آر طیارہ خراب تھا حادثے کا ذمہ دار پائلٹ نہیں بلکہ ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے جہاز گرکر تباہ ہوا۔ یو ایس اے، فرانس اور کینیڈا کی طرف سے بھی جواب سول ایوی ایشن کو موصول ہوگیا، رپورٹ میں اے ٹی آر طیارہ حادثے کا ذمہ دار پی آئی اے کو قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین