• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اپنے ہیروز کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہمیں کبھی بھی اپنے ہیروز کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کیا، سیمینارکے دوران فیض احمد فیض کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا ایک کمرہ فیض احمدفیض کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ فیض احمد فیض کاخاندان اس معاشرہ میں بے پناہ خدمات سرانجام دے رہاہے۔

دوسری جانب چیئرپرسن فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ سلیمہ ہاشمی نے سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی عظیم طبی درسگاہ ہے، فیض احمد فیض کی یادمیں سیمینار پر یونیورسٹی انتظامیہ کی مشکور ہوں۔

ڈاکٹر عارفہ سید نے کہا کہ کستان کی سر زمین فیض احمد فیض پر ناز کرتی ہے۔

اس کے علاوہ عدیل ہاشمی نے کہا کہ 20نومبر ہمیں فیض احمدفیض کی بہترین شخصیت کی یاددلاتی ہے، فیض احمد فیض کے بارے میں چند فکرے میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید