• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک کے ساتھ ہیلمٹ والا کام نہ کریں، یاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ماسک کے ساتھ ہیلمٹ والا کام نہ کریں جب پولیس والا نظر آئے تو پہنیں۔

لاہور کے میو اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس گیا نہیں ہے ابھی موجود ہے، احتیاط کریں اور ماسک پہنیں۔


یاسمین راشد کاکہنا تھا کہ امیر علاج کے لیے کہیں نہ کہیں پہنچ جاتے ہیں غریبوں کا مسئلہ ہے، ہماری حکومت کا فوکس صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ذات سے نکل کر کسی اور کے لیے کام کرنا ہی انسانیت ہے ، کورونا وائرس کے دوران ڈاکٹر اسد اسلم نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔


یاسمین راشد نے کہاکہ وہ لوگ جن کو بینائی کا مسئلہ ہے ان کےلیے سہولتیں پیدا کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔

تازہ ترین