• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی کرکٹر اےبی ڈویلئرز بیٹی کے باپ بن گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو فیملی میں نئے مہمان کے آنے کی خوشخبری دی۔

اےبی ڈویلئرز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی بیٹی کو نعمت قرار دیا اور پیغام میں لکھا کہ انکے ہاں 11 نومبر کو بہت پیاری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اےبی ڈویلئرز نے اپنی بیٹی کے نام سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔


دوسری جانب اےبی ڈویلئرز کی اہلیہ نے بھی وہی تصویر اور پیغام اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

دنیا بھر میں موجود اےبی ڈویلئرز کے مداحوں نے ان کے اکاؤنٹ پر فیملی فوٹو کو بےحد پسند کیا اور کمنٹس سیکشن میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اےبی ڈویلئرز کے یہاں 2 بیٹوں کے بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تازہ ترین