• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی کارکردگی کے ڈنکے بھارت میں بھی بجنے لگے

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل کارکردگی دکھا رہے ہیں، ان کے نام کے ڈنکے دیگر ممالک کے ساتھ بھارت میں بھی بجنے لگے ہیں۔ 

بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون بھی ان کے مداحوں میں شامل ہوگئے ۔ ان کا کہنا ہے میں بابر کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں،وہ ملین ڈالر پلیئر ہیں ۔

 اس سے قبل بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آکاش چوپڑا اور معروف اسپورٹس صحانی وکرانت گپتا بھی ان کی صلاحیتوں کا دل کھول کر اعتراف کرچکے ہیں۔ 

منگل کے روز سپر لیگ فائنل کے بعد وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ہدف کے تعاقب میں بابر کی بیٹنگ تحمل کی عمدہ مثال اور ان کی کامیابی کا راز ہے۔ سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابر اعظم کی کُھل کر تعریف کی۔

تازہ ترین