• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے کم از کم 15 سال کی عمر لازمی قرار

دبئی (جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ نے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے کم ازکم 15 سال کی عمر کی حد مقرر کردی۔ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی حفاظت میں بہتری لانے کے لیے عمر کی پابندیاں متعارف کرانے کی تصدیق کی ہے جس کا اطلاق مرد وخواتین کے آئی سی سی ایونٹ، باہمی کرکٹ اور U19 کرکٹ سمیت تمام کرکٹ میں ہوگا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ملک عالمی سطح پر اپنے 15 سال سے کم عمر کھلاڑی کو کھلانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آئی سی سی کو درخواست دینی ہوگی جس میں وہ تمام وجوہات سے آگاہ کریں گے جس کے بعد آئی سی سی اُس کھلاڑی کی صلاحیت دیکھتے ہوئے اُسے اجازت نامہ دے گی۔ اس سے قبل کھلاڑیوں کی عُمر سے متعلق کوئی پابندی نہیں تھی۔ یاد رہے کہ 1996 میں حسن رضا نے صرف 14 سال کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیریئر شروع کیا تھا۔ جو اس ضمن میں اب تک ریکارڈ ہے۔

تازہ ترین