آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

منال خان، احسن محسن کےتعلقات منظر عام پر

پاکستانی ٹیلی ویژن کی اداکارہ منال خان نے احسن محسن سے تعلق کی افواہوں کو سچ ثابت کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے۔

منال خان کے مداحوں کی جانب سے مسلسل قیاس کیا جارہا تھا کہ منال خان اور احسن محسن میں قربتیں بڑھ رہی ہیں تاہم حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے ان تمام قیاس آرائیوں کو صحیح ثابت کردیا ہے۔


22 سالہ منال نے ساگرہ کی تقریبات میں شرکت کے بعد خصوصی طور پر احسن محسن کا شکریہ ادا کیا اور انہی کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے دل والی ایموجی اور چابی کی ایموجی بھی بنائی جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے دل تک رسائی احسن محسن نے حاصل کرلی ہے۔


منال خان اور احسن محسن کی یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین میں مقبولیت حاصل کررہی ہے جبکہ صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی جوڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ایک نجی ٹی وی چینل پر 2017 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’ پرچھائیں‎‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید