آپ آف لائن ہیں
منگل 15؍ذیقعد 1441ھ 7؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

منال خان کا بذریعہ سڑک سفر کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے اُن کا بذریعہ سڑک سفر کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اُن کا خیال تھا کہ لاہور سے کراچی کا سفر بذریعہ سڑک کرنا سستا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں لاہور سے واپسی کے سفر کے دوران ہی یہ خبر مل گئی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سمیت عام سوشل میڈیا صارفین اپنا ردعمل دے رہے ہیں.

عوام کی جانب سے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

منال خان سے قبل فہد مصطفیٰ ، اعجاز اسلم اور وینا ملک بھی سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعہ پیٹرول کی قیمتوں میں یکدم اضافے پر اپنا ردعمل دے چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید