آپ آف لائن ہیں
منگل8ربیع الثانی 1442ھ 24؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اداکارہ ریما کا شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام

ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

ریما خان نے اپنی شادی کی نویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر ڈاکٹر شہاب طارق کے ہمراہ کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جو اُن کی شادی کی سالگرہ کی تقریب کی ہیں۔


اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں وہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے شوہر کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ اگلی تصویر سالگرہ کے کیک کی ہے جس پر لکھا ہے کہ ’شادی کی نویں سالگرہ مبارک ہو۔‘

انسٹاگرام پر تصویر یں پوسٹ کرتے ہوئے ریما خان نے لکھا کہ ’میں آج ہماری شادی کی سالگرہ کے خوشگوار موقع پر بہت خوش ہوں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کل کی ہی بات ہو۔‘

ریما خان نے اللّہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ایک اچھا شوہر، ایک پیارا بیٹا اور بہت سارے اچھے دوست دینے کے لیے خدا کا شکر ہے۔‘

واضح رہے کہ ریما خان نےاپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1990میں کیا تھا اور اس دوران انہوں نے 200 سے زائد مقبول ترین فلموں میں کام کیا۔

ریما خان نے بہت سی لالی ووڈ فلموں میں بطور ہدایتکار بھی کام کیا۔

90 کی دہائی میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ریما خان نے نومبر 2011 میں امریکی ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی جس کے بعد اُن کے ہاں 24 مارچ 2015 کو بیٹے علی صاحب کی پیدائش ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید