• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریما خان کی بھارتی اداکارہ کیساتھ یادگار تصویر

ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ کے ساتھ اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریما خان نے ماضی کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جس میں ریما کے ساتھ بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ بھی موجود ہیں۔


ریما خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر چوتھی سارک بزنس لیڈر کانفرنس کی ہے جو کہ 2011 میں نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد کی گئی تھی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ریما خان نے لکھا کہ’ میرے لیے یہ اعزاز کی بات تھی کہ میں نے چوتھی سارک بزنس لیڈر کانفرنس میں اپنی ملک پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس کانفرنس میں میرے ساتھ بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ اور سری لنکن فنکار پونم ڈیلن بھی موجود تھیں۔‘

یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ میرا نے بھارتی لیجنڈز کے ساتھ اپنی یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

میرا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کے ہمراہ بھارتی لیجنڈز دلیپ کمار، شتروگھن سنہا اور بالی ووڈ کے کلاسیکل و غزل گلوکار پنکج ادھاس بھی موجود تھے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے میرا نے لکھا تھا کہ ’یہ میری تصویر لائبریری کی بہترین تصاویر میں سے ایک ہے کیونکہ اِس ایک فریم میں میرے پسندیدہ لیجنڈز موجود ہیں۔‘

تازہ ترین