• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان نے اس سال اپنی سالگرہ الگ الگ منائی، ایمن خان نے ترکی میں اپنے شوہر اداکار منیب بٹ کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ منال خان نے یہیں اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے اپنی اور منیب بٹ کی ساتھ میں کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنی سالگرہ مناتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ان تصاویر میں ایمن خان نے ہلکے براؤن رنگ کا مغربی لباس پہن رکھا ہے جبکہ منیب بٹ پیلی ٹی شرٹ اور کالی جیکٹ میں نظر آرہے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’منیب بٹ میری سالگرہ کے دن کو اسپیشل بنانے کے لیے آپ کا بے حد شکریہ، اور جن لوگوں نے مجھے سالگرہ کی مبارک باد دی ہےاُن کا بھی بہت شکریہ۔‘

دوسری جانب منیب بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ پوسٹ شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے مختلف انداز سے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی ایک پوسٹ میں اداکار نےکچھ ویڈیو اور کچھ تصاویر جاری کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایمن خان کو سالگرہ کا سرپرائز کیسے دیا، منیب بٹ نے اس پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے دل کی ملکہ آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔‘


منیب بٹ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایمن خان کی آنکھوں پر ہاتھ رکھے اُنہیں برتھ ڈے سرپرائز کے لیے ساتھ لارہے ہیں۔ان کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے جبکہ اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب منال خان کےچند بہترین دوستوں نےگزشتہ روز اُن کی سالگرہ کے دن کو یادگار بنادیا، اُن کے قریبی دوستوں میں اداکار احسن محسن، کنزہ ہاشمی، صبورعلی، سارہ علی اور چند دیگر شامل تھے۔


منال خان کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی احسن محسن اکرام کی جانب سے ارینج کی گئی تھی، احسن اور منال ان دنوں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں جبکہ اس سے قبل ان دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئیں۔

احسن اور منال نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں بھی سالگرہ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔


منال خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے تینوں بھائیوں کی جانب سے 2 سرپرائز برتھ ڈے سیلیبریشن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

تازہ ترین