• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن صفدر گرفتاری، انکوائری رپورٹ تیار، دستاویزی و تصویری شواہد بھی شامل

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماکیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری پر وزراء انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار کرلی ہے، دستاویزی و تصویری شواہد بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق تہلکہ خیز انکشافات رپورٹ کا حصہ ہیں۔کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ پولیس کے ساتھ 18اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ حکومت کی جانب سے22اکتوبر کو قائم کی گئی وزرا انکوائری کمیٹی نے بھی رپورٹ فائنل کرلی ہے۔ پانچ وزراء پر مشتمل کمیٹی کو ایک ماہ میں تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا تھا۔سعید غنی کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی میں ناصر شاہ، مرتضی وہاب، اویس قادر، سردار شاہ شامل تھے۔ کمیٹی ارکان مرتب کردہ رپورٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط کریں گے۔

تازہ ترین