• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی، اسلام آباد(جنگ نیوز، خبر ایجنسیاں)سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی تجویزدیدی جبکہ وفاق کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات 25دسمبر سے 10جنوری تک کرنے، 25نومبر سے 24دسمبر تک آن لائن کلاسز اور تعلیمی اداروں میں ہفتہ میں ایک روز ایک کلاس لینے کی تجویز دی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ کل ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت سے مشاورت اور 23نومبر کو وفاقی و صوبائی وزراء تعلیم کے ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

 محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا ہفتہ کو ہونے والا اجلاس مشاورتی اجلاس تھا اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین