• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کرلیا

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا جس سے مصنوعی ذہانت کے ذریعے پھیپھڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈ کی منظوری دے دی ہے،ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ڈاکٹر عاصم رؤف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین