• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس، بارود برآمدگی کے جرم میں ملزم کو دس سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج راجہ پرویز اختر نے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ سمیت اٹھارہ افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو بارود برآمدگی کے جرم میں دس سال قیدکی سزاجبکہ باقی الزامات میں ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا، سولہ اگست 2015 کو درج کیس کے مطابق سابق وزیر داخلہ اپنے قریبی عزیز ہمایوں خانزادہ کی وفات پر تعزیت کیلئے حضرو گئے ہوئے تھے اس موقع پر حجرہ میں پولیس سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی کہ دن گیارہ بجے ہونیوالے خود کش حملہ میں صوبائی وزیر داخلہ اور پولیس افسران وملازمین سمیت اٹھارہ افراد جاں بحق 19زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین