پشاور(نیوز رپورٹر)پشاورکی مقامی عدالت میں بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست پرسماعت25نومبرتک ملتوی کردی گئی، گزشتہ روزدرخواست گزار محمد اکمل کیجانب سے انکے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات روکنے کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کرنےکی استدعا کی۔سماعت کے موقع پر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی عدالت میں موجود تھے تاہم وکیل پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے اگلی پیشی پر وکیل کی حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت 25نومبر تک ملتوی کردی۔