• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر،2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کا پہلا دن

عالمی وباء کورونا وائرس کے پیشِ نظر آزاد کشمیر میں لگائے گئے 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا آج پہلا دن ہے۔

مظفر آباد میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے پہلے دن کے دوران بازار بند ہیں، صرف اشیائے خور و نوش اور ادویات کے دکانیں کھلی ہیں۔

دوسری جانب بین الاضلاعی روٹس پر ٹرانسپورٹ بحال ہے جبکہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ بند ہے۔

لاک ڈاؤن پر عمل کروانے کے لیے جگہ جگہ پولیس ناکے لگائے کھڑی ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل اور گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین