لندن میں انتقال کر جانے والی نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم کی میت کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں رکھا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی میت پرائیویٹ اسپتال کے ڈیڈ ہاؤس میں رکھی جائے گی۔
ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورونر بیگم شمیم اختر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔
ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورونر ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ تحریر کریں گے۔
تدفین اور میت پاکستان بھجوانے کے انتظامات ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد کیے جائیں گے۔
شہباز شریف، حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا فیصلہ
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کیا جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
فیاض چوہان نے کہا کہ درخواست آنے پر پیرول پر فوری رہائی کی اجازت دے دی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عطا تارڑ، شریف فیملی کے عزیز و اقارب کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔