• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، برٹش کونسل کا فلمسازی کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے آن لائن پروگرام

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں فلم سازی کے خواہشمندنوجوانوں کے لئے بدھ 25نومبر کو برٹش کونسل کی جانب سے آن لائن پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق سابق فلم ڈائریکٹرپال پاولز کی سربراہی میں "فلمسازوں کی آنکھ سے" کے زیرعنوان یورپی ڈاکیو منٹری نیٹ ورک پروگرام میں پیش کیا جائے گا۔اس پروگرام میں مقامی فلمسازوں کا ایک پینل شرکت کرے گا۔اس پینل میں ڈاکیومنٹری پروڈیوسر معید ابوالخیرجو اپنی پہلی فیچر فلم پر کام کر رہے ہیں۔ دو پروڈکشن کمپنیاں چلانے والے اسکرین رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسرعبدالرحمن خوج، سائین پوئیٹک پکچرز، کارپوریٹ فلم میں کام کرنے والے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر منصور البدران اور خاتون ہدایت کار موظی الزامل شامل ہوں گی، جن کی پہلی مختصر فلم ’’عدم اطمینان‘‘ہے جس میں انہوں نے مختلف عمر اور طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے علمی عدم اطمینان کے بارے میں انٹرویوز لئے ہیں۔پینل میں شامل تمام افراد 2019میں برٹش کونسل کی وساطت سے برطانیہ کے معروف فلمی میلے ’’شیفیلڈ ڈاک فیسٹ‘‘ میں شرکت کر چکے ہیں۔وہ اس پروگرام میں بتائیں گے کہ اس قسم کے بین الاقوامی مواقع ان کے کام کی ترقی اور بہتری میں کس طرح مددگار ثابت ہوئے ہیں۔وہ مقامی اور بین الاقوامی مواقع کے حوالے سے گفتگو بھی کریں گے۔ ساتھ ہی سوال جواب کا سیشن بھی ہوگا۔یہ پروگرام سعودی فلمی تکنیک کے حوالے سے برٹش کونسل کی حالیہ تحقیق کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مستقبل میں فلمی شعبے کی ترقی اور استحکام کے لئے درکار مہارت اور صلاحیتوں کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین