• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑنے والی انعم ملک کی بیٹی کیساتھ تصویر مقبول

گزشتہ دنوں دین اسلام کی خاطر ہمیشہ کے لیے ماڈلنگ چھوڑنے والی انعم ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی ہے۔

ہمیشہ کے لیے ماڈلنگ کی دُنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنے والی پاکستان فیشن انڈسٹری کی سابقہ ماڈل انعم ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔


انعم ملک کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اُنہوں نے حجاب کے ساتھ سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ گود میں اپنی ننھی پری کو اُٹھائے صوفہ پر بیٹھی مُسکرا رہی ہیں۔

سابقہ ماڈل کی شیئر کردہ تصویر ماں اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہے جبکہ یہ تصویر جمعے کے دن لی گئی تھی۔

انعم ملک کی پوسٹ پر اُن کے تمام چاہنے والوں کی طرف سے مثبت بھرے پیغامات آرہے ہیں جبکہ اب تک اُن کی تصویر پر اب تک ہزاروں لائکس بھی آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ انعم ملک نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے حجاب پہننے پر آپ سب کی حوصلہ افزائی او ر پیار کا بہت شکریہ۔‘

انعم ملک نے کہا تھا کہ ’لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے ماڈلنگ چھوڑ کر حجاب پہننا کیوں شروع کیا۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’انشاءاللّہ میں اس حوالے سے آپ سب کو ضرور بتاؤں گی اور بہت جلد اپنے اس نئے سفر کے بارے میں بھی بات کروں گی۔‘

واضح رہے کہ انعم ملک متعدد مشہور برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، ان کا شمار پاکستان کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے جبکہ اُن کے ہاں رواں سال بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین