• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انعم ملک نے اسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑ دی

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل انعم ملک نے ہمیشہ کے لیے ماڈلنگ کی دُنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے سابقہ ماڈل انعم ملک نے سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے حجاب پہننے پر آپ سب کی حوصلہ افزائی او ر پیار کا بہت شکریہ۔‘

انعم ملک نے کہا کہ ’لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے ماڈلنگ چھوڑ کر حجاب پہننا کیوں شروع کیا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’انشاءاللّہ میں اس حوالے سے آپ سب کو ضرور بتاؤں گی اور بہت جلد اپنے اس نئے سفر کے بارے میں بھی بات کروں گی۔‘

سابقہ ماڈل نے کہا کہ ’ابھی یہ وقت ایسا ہے کہ میں بے شمار نئی چیزیں دریافت کر رہی ہوں، خود کو وہ سب سیکھا رہی ہوں اور ابھی مجھے ان سب چیزوں کے لیے مزید وقت کی بھی ضرورت ہے۔‘

اگر ہم انعم ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائیں تو اُنہوں نے انسٹا سے ماڈلنگ کی اپنی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی ہیں اور اس وقت اُن کے اکاؤنٹ پر اُن کی چند تصویریں جن میں اُنہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے ۔

دوسری جانب انعم ملک نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا ہوا ہے کہ ’اور اللّہ تعالیٰ جسےچاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔‘

واضح رہے کہ انعم ملک متعدد مشہور برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، ان کا شمار پاکستان کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے جبکہ اُن کے ہاں رواں سال بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین